۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مسلم خواتین کو کو مغربی تہذیب و تمدن کی بے راہ روی کو اپنانے کی بجائے سیرت فاطمی کو اپنانا چاہیے۔ مغربی تہذیب و ثقافت نے انسانیت کو بے حیائی اور فحاشی اور  عریانی کا جو تحفہ دیا ہے وہ انسانی معاشرے کی بربادی کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرحوم نسیم عباس منتظری کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا منعقد کی گئی۔

اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ بشریت کے لئے بہترین اسوہ ہے۔ آپ کی ذات گرامی میں اعلی انسانی فضائل و کمالات حیاء عفت عصمت پاکدامنی صداقت سخاوت صداقت جمع تھے۔ آپ نے دین خدا کی سربلندی کے لئے مسجد نبوی میں جو تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا وہ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو اسوہ فاطمی پر عمل پیرا ہونا چاہیے سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے  آپ نے جن ہستیوں کی تربیت کی وہ کائنات کے امام اور پیشوا قرار پائے۔ جنہوں نے خدا کے دین کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

انیوں نے کہا کہ حجاب دین اسلام کا حکم اور سیدہ کائنات کی میراث ہے۔ مسلم خواتین کو کو مغربی تہذیب و تمدن کی بے راہ روی کو اپنانے کی بجائے سیرت فاطمی کو اپنانا چاہیے۔ مغربی تہذیب و ثقافت نے انسانیت کو بے حیائی اور فحاشی اور  عریانی کا جو تحفہ دیا ہے وہ انسانی معاشرے کی بربادی کا باعث ہے۔

اس موقع پر انہوں نے جناب نسیم عباس منتظری کی مذہب و ملت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری پروفیسر سجاد حسین علامہ ہادی بخش چنہ و دیگر نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • اسرار حسین میر IN 19:17 - 2021/01/18
    0 0
    حضرت فاطمہ زہرا کی سب سے وفادار کنیز کون تھی
  • اسرار حسین میر IN 19:17 - 2021/01/18
    0 0
    حضرت فاطمہ زہرا کی سب سے وفادار کنیز کون تھی